آدم اول
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - وہ انسان جو سب سے پہلے پیدا کیا گیا، حضرت آدم ابوالبشر، آدم اوّل سے لے کر آدم آخر تک آج اہل شرق، ارباب غرب اہل جنوب اہل شمال ( احس الکلام، ١٩٢٠، ٢٢٦ )
اشتقاق
عبرانی زبان سے ماخوذ اسم 'آدم' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ صفت 'اوّل' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٠ء میں "احس الکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر